مکہ اور حج مقامات پر سائیکل اور ای سکوٹر کے استعمال کی اجازت


سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے مکہ نے مکہ اور مشاعر مقدسہ (منی ، مزدلفہ اورعرفات ) میں سائیکل اور ای سکوٹر استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کمیشن نے ازدحام والے مقامات پرسائیکل اور ای سکوٹر چلانے کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد حج سیزن میں لوگوں کو سہولت مہیا کرنا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بارش کے دوران زائرین کے لیے ہدایات جاری کردیں

ٹرانسپورٹ مرکز کی جانب سے مکہ مکرمہ اور حج مقامات میں سائیکل اور ای سکوٹر کے استعمال کی آگاہی مہم کے تحت ’ام القری یونیورسٹی اور کدانہ کمپنی برائے ترقیاتی امور‘ کے ذمہ داران کے ساتھ ملاقات کی تاکہ منظم لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

مہم کا مقصد اور بنیادی ہدف حج سیزن کے لیے ای سکوٹر کے استعمال کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ نقل و حمل کے آسان ذرائع کے استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں