انتخابی نشان واپس لیے جانے کے معاملے پر ہائی کورٹ جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انتخابی نشان واپس لیے جانے کے معاملے پر ہائی کورٹ جائیں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینا طے کیا ہوا تھا،اس پر پہلے ہی ہمارے تحفظات ہیں، ہم بالکل اس پر ہائی کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پلان بی موجود ہے، پارٹی میں مشاورت کے بعد اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی پشاور ہائی کورٹ ہم اس لئے گئے تھے کیونکہ وہاں سے ہمیں نوٹسز ملے تھے،الیکشن کا بائیکاٹ کسی بھی صورت نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں