سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیاں عہدے سے فارغ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار تعنیات کر دیا گیا جبکہ اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور ڈویژن تعنیات کر دیا گیا۔

اسد رحمان گیلانی پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 21 کے آفیسر ہیں اور وہ اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام گرفتار بچوں اور خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے، فواد حسن فواد

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تقررو تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں