کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کا پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان


سعودی عرب کی سب سے بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔

پرو پاکستانی کے مطابق وظائف کا اعلان غیر سعودیوں کے لیے کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ گریجویشن مکمل کرنے والے پاکستانی طالب علم بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

یونیورسٹی نے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی دونوں کے لئے درخواست دینے والے درخواست دہندگان کے لئے عمر کی حد بھی مقرر کی ہے۔

ماسٹرڈگری اسکالرشپ کے لئے درخواست دہندگان کی عمر 30 سال سے کم ہونی چاہئے، اور پی ایچ ڈی اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے والوں کی عمر 35 سال سے کم ہونی چاہئے۔

وظائف کے بارے میں مزید معلومات کے لئے، دلچسپی رکھنے والے طلباء کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں سعودی عرب نے پاکستانی طالب علموں کے لیے اسکالرشپس کی تعداد بڑھا کر 700 کردی تھی۔


متعلقہ خبریں