سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کےگھر کے گیراج میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ثاقب نثار کی فیملی ممبران محفوظ رہے تاہم سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
