عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کے وصولی اور جمع کرانے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم نے کاغذات نامزدگی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کی جانب سے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کو درخواست میں لکھا کہ عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی کی ا سکروٹنی کے وقت کو 7 دن سے کم کر کے 4 کیا جاسکتا ہے،اسکروٹنی کا وقت کم کرنے سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا۔
چودھری نثار نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے
کاغذات نامزدگی کے وقت میں اضافہ باعث اطمینان ہوگا، موقف اختیار کیا گیا کہ کاغذات نامزدگی کا وقت بڑھانے سے بہتر امیدواروں کے چناؤ میں آسانی ہوگی۔
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے بھی عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دیتے ہوئے کاغذات جمع کرانے کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا۔
ایم کیو ایم کے مطابق کاغذات نامزدگی کے لئے 20 سے 22 دسمبر تک دیا گیا تین دن کا وقت بہت کم ہے، کاغذات نامزدگی کی فارملیٹیز کی طویل فہرست ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے۔