کوکین کوئین انمول عرف پنکی کو منشیات اور قتل سے متعلق مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کو سخت سکیورٹی میں سینٹرل جیل کراچی میں قائم جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، عدالت میں درخشاں، گزری اور بغدادی تھانوں کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔
تفتیشی افسران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ سے جاری تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے اور مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
کوکین ڈیلر پنکی کی ویڈیو میں نام آنے پر راجہ پرویز اشرف کا سخت ردِعمل
بعد ازاں عدالت نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیسز کے تفتیشی افسران کو مقدمات کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ ملزمہ پنکی کو پولیس نے مجموعی طور پر 18 کیسز میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا تھا۔
