الیکشن کروانے والا ادارہ ہی متنازع ہے تو پھر ایسے میں شفاف الیکشن کیسے ہوں گے، شیر افضل مروت

Sher Afzal Marwat

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم چیف الیکشن کمشنر کو ہٹانے کے سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ الیکشن کروانے والا ادارہ ہی متنازع ہے تو پھر ایسے میں شفاف الیکشن کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوسکتے۔

شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی، کاغذات نامزدگی لے کر گیا تھا۔سابق چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات میں جیل انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، جس کیلئے ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

الیکشن لڑیں گے اور زور سے لڑیں گے، شیر افضل مروت کا رہائی کے بعد اعلان

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن میں ورکرز کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے، جن لوگوں نے ورکرز کنونشن میں حصہ نہیں لیا انہیں پارٹی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں