تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ الیکشن لڑیں گے اور زور سے لڑیں گے۔
کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے کہا کہ سابق چئیرمین پی ٹی آئی کی طرح جیل جانے کی روایت پوری ہو گئی ہے۔
شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت لاہور پولیس نے ایک ماہ کے لیے جیل میں بند کیا تھا بعد ازاں عدالت کے حکم پر انہیں آج رہا کر دیا گیا ہے۔