پی ٹی آئی ورچوئل جلسے میں عمران خان کے خطاب کیلئے مصنوعی ذہانت استعمال ہونے کا انکشاف

pti virtual jalsa

پی ٹی آئی ورچوئل جلسے میں عمران خان کے خطاب کیلئے مصنوعی ذہانت استعمال ہونے کا انکشاف


اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان، جن کی پارٹی کو عوامی جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے، نے اتوار کو دیر گئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے تیار کردہ ایک آڈیو کلپ کا استعمال کیا تاکہ ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام میں ایک ورچوئل ریلی سے خطاب کیا جا سکے۔

غیر ملکیوں کے لیے موبائل فونز پر عائد ٹیکسز میں کمی

رائٹرز کے مطابق ان کی پارٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر ایک تحریری ورژن سے تیار کی گئی تھی جس کی انہوں نے جیل سے منظوری دی تھی۔

اس کلپ نے یوٹیوب پر 1.4 ملین سے زیادہ آراء حاصل کیں اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دسیوں ہزار افراد نے براہ راست شرکت کی۔

عمران خان نے اپنے کلپ (آئی اے سے تیار شدہ)میں کہا کہ  ہماری پارٹی کو عوامی ریلیاں کرنے کی اجازت نہیں ہے.

صارفین کے ڈپازٹس مکمل طور پر محفوظ ہیں،ایزی پیسہ

انہوں نے اپنے حامیوں سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

لائیو سٹریمنگ میں رکاوٹوں نے آئندہ انتخابات کے بارے میں شفافیت کے خدشات کو ہوا دی ہے۔ملک بھر میں صارفین نے  انٹرنیٹ کی سست رفتارکی شکایت کی ۔

نادرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی تردید کردی

پاکستان کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے کہا کہ رکاوٹوں کی چھان بین کی جا رہی ہے، لیکن انٹرنیٹ تک رسائی مجموعی طور پر معمول کے مطابق دکھائی دیتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں