مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

شاہد خاقان عباسی

 پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اپنے حلقے کے لوگوں سے مشاورت کے بعد ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باقاعدہ اعلان چند روز میں پریس کانفرنس کے دوران کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع شاہد خاقان عباسی کے مطابق انہوں نے الیکشن سے قبل اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ن لیگ نے کسی ورکر کوٹکٹ دی تو حمایت کروں گا۔ اس کے علاوہ سپورٹ نہیں ہوگی۔

جماعت کی سوچ سے اتفاق نہیں کرتا، نواز شریف بتائیں ان کی کیا سوچ ہے؟ شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا، الیکشن کے بعد نئی جماعت بنا سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پسندیدہ ہونے اور نواز شریف کے لاڈلا کا تاثر انتخابات کو پہلے سے متنازعہ بنا رہا ہے۔ ن لیگ کی اقتدار کی سوچ ہے، اس سے اتفاق نہیں کرسکتا۔


متعلقہ خبریں