مسیحی برادری کے وفاقی ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنےکا فیصلہ

تنخواہ

نگران حکومت نےکر سمس کے موقع پرمسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کودسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میں ادا کرنےکا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ کر سمس کے تہوار کی خوشیاں مناسکیں۔

موسم سرما میں فلو سے بچاؤ کے لیے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات جاری

تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبرہے کہ انہیں تنخواہ اور پنشن بیس دسمبر کو ادا کی جائے گی ۔

وفاقی وزارت خزانہ نے 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے تمام وفاقی ملازمین اور پینشنرز کو20 دسمبر کو تنخواہ اور پینشن کی ادائیگی کیلئےکنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

جدہ اور ریاض سمیت 4سعودی شہروں میں نئے ٹیکسی پرمٹ کے اجرا پر پابندی عائد

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کرسمس کے پیش نظر مسیحی برادری کےوفاقی سرکاری ملازمین اورپنشنرز کو تنخواہ اور پینشن کی پیشگی ادائیگی کیلئے انتظامات کئے جائیں-

وزارت خزانہ نے مراسلے کی کاپی کنٹرول جنرل پاکستان ریونیو،ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل راولپنڈی اور چیف اکاؤنٹس آفیسر وزارت خارجہ کو بھجوائی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں