ہمایوں اختر خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل


سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

ہمایوں اختر نے آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کی اور دونوں قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، علیم خان اور جہانگیر ترین نے ہمایوں اختر کو پارٹی مفلر پہناتے ہوئے آئی پی پی میں خوش آمدید کہا۔

فوری آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا ہماری غلطی تھی،ہمایوں اختر

لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ آئی پی پی کی قیادت پر مکمل بھروسہ ہے، میں جنرل کا بیٹا ہوں ایسے واقعات پر کیسے خاموش رہ سکتا تھا، میں بچپن میں جہاں رہا ، ان شہدا کی یادگار کی بےحرمتی نہیں دیکھ سکتا تھا۔

علیم خان کا اقتدار میں آکرکم از کم اجرت 50 ہزار، 300یونٹ تک بجلی مفت کرنے کا اعلان

گزشتہ روز جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی اور عون چودھری نے ہمایوں اختر سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

یاد رہے کہ ہمایوں اختر نے کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف کو چھوڑ دیا تھا ، ماضی میں وہ مسلم لیگ ن اور  ق لیگ کا بھی حصہ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں