امریکا اور اسرائیل ایران پر ممکنہ طور پر دوبارہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں تعطل پیدا ہونے کی وجہ سے اسرائیل اور امریکا ایران پر ممکنہ طور پر دوبارہ حملے کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جو آئندہ ہفتے سے شروع ہوسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک ایران کے خلاف اب تک کی گئی کارروائیوں کی سب سے شدید تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔
ممکنہ آپشنز میں ایران کے فوجی اڈوں اور انفرا اسٹرکچر پر شدید بمباری کرنے کا امکان ہے، خلیج فارس میں ایران کے اہم تیل برآمدی مرکز خارگ آئی لینڈ پر قبضہ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
جلد معاہدہ نہ ہوا تو ایران کیلئے مشکل وقت شروع ہو جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کر دیا
اسرائیلی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ وہ فوری جنگ کیلئے تیار ہیں اور ٹرمپ کے ایران سے مذاکرات کے بارے میں حتمی فیصلے کے انتظار میں ہیں۔
