مظفر آباد: الیکشن کمشین آزاد جموں و کشمیر نے مالیاتی قواعد کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق رول 121 پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے درخواست منظور نہیں کی جا سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ میں مالیاتی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ اور دوبارہ آڈٹ کے باوجود اعتراضات برقرار رہے۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے نمائندوں کو ذاتی سماعت کا موقع بھی دیا گیا۔ تاہم قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر رجسٹریشن منظور نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گندم درآمد کرنے پر غور
الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں قوانین ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا ہے۔
