لاہور: پنجاب حکومت نے ملک میں ممکنہ 45 لاکھ ٹن شارٹ فال کے خدشے کے پیش نظر گندم درآمد کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق موسمی اثرات کے باعث گندم کی پیداوار میں 12 سے 15 فیصد کمی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک میں مجموعی طور پر 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 سے 27 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
محکمہ خوراک کے مطابق ملک میں ضرورت کے مطابق گندم موجود نہیں۔ جبکہ پاسکو، سندھ اور خیبر پختونخوا کے پاس مجموعی طور پر 22 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فشریز برآمدات 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں
ذرائع نے بتایا کہ گندم امپورٹ کے معاملے پر حکومتی سطح پر مشاورت جاری ہے۔ اور پنجاب حکومت کا مؤقف بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
