اسلام آباد: ذوالحجہ کا چاند اتوار کو نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ اور عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہو سکتی ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ذوالحجہ کے چاند کی رویت کے اتوار 17 مئی کو واضح امکانات موجود ہیں۔ جس کے باعث عیدالاضحیٰ 27 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت 17 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔ جس میں چاند کی رویت سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی کوئٹہ، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت مختلف صوبائی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کی رات ایک بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔ اور شام کے وقت اس کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہو گی، جبکہ موسم صاف رہنے کی صورت میں چاند دیکھے جانے کے قوی امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن درخواست مسترد
رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں اور فلکیاتی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرے گی۔
