سردار مہتاب عباسی نے (ن) لیگ سے راہیں جدا کر لیں ، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ


سابق گورنر کے پی سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ سے راہیں جدا کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

سردار مہتاب عباسی نے ن لیگ کی صوبائی قیادت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  کے پی میں ن لیگ کی قیادت اپنی ذات کا سوچتی ہے، ن لیگ کا خیبر پختونخوا میں ڈھانچہ ختم ہو چکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف سے اصولی اختلاف ہیں، مریم نواز سے اختلاف نہیں، مگر سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہیے، ن لیگ میں منافقانہ سوچ اور رویہ اہم ہو گیا ہے۔

حالات اتنے ابتر ہیں کہ اپنی جماعت کے بیانیے کا دفاع نہیں کر سکتا،سردار مہتاب عباسی

انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کمزور ٹیم ہے،معاشی بحران کا حل مشکل ہے ، ن لیگ پنجاب تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جب تک جماعت نواز شریف کے پاس تھی مضبوط تھی۔

 واضح رہے کہ سردار مہتاب کو پارٹی کی صوبائی قیادت پر تحفظات تھے۔

متعلقہ خبریں