اسلام آباد(شہزاد پراچہ)صدر مملکت نے جسٹس سردار طارق مسعود کو قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جسٹس طارق مسعود چیف جسٹس قاضی فائز کے بیرون ملک دورے کے دوران قائم مقام چیف جسٹس رہیں گے۔

