ملک بھر میں جمادی الثانی 1445 کا چاند نظر آ گیا ہے، یکم جمادی الثانی 1445 ہجری کل 15 دسمبر بروز جمعہ کو ہو گی۔
وزارت مذہبی امور سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد، پشاور، ملتان، اور دیگر علاقوں میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔
اس ضمن میں ہونے والے اجلاس میں
ڈی جی وزارت مذہبی امور سید مشاہد حسین خالد، نحکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مدینہ المنورہ سے شریک ہوئے اور دعا کروائی۔
