سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ فواد چودھری جیل سے الیکشن لڑیں گے اور ان کی انتخابی مہم میں خود چلائوں گی۔
تفصیلات کے مطابق حبا فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ آج الیکشن کمیشن کیس میں 19 دسمبرکی تاریخ دے دی گئی ہے۔
وفاداری ہوتی تو آپ آج اٹک جیل کے باہر کھڑے ہوتے، حبا فواد کا شہبازگل کو جواب
انہوں نے کہا ہے کہ کوئی رشتے دار فوادچوہدری کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑے گا، وہ اپنے حلقے جہلم سے خود الیکشن لڑیں گے۔
فواد چودھری کی اہلیہ حبا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری جیل سے الیکشن لڑے گے اور ان کی انتخابی مہم میں خود چلائوں گی۔