آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی اہم مشاورت آج رات ہوگی۔ ابرار احمد کے ان فٹ ہونے کے بعد نعمان علی کے میچ کھیلنے کا امکان ہے جب کہ ساجد خان کل پرتھ میں قومی ٹیم کے ساتھ پریکٹس کریں گے۔
وکٹ کیپر کی پوزیشن پر سرفراز احمد کو کھیلائے جانے کا امکان ہے، شاہین آفریدی اور حسن علی کی شمولیت یقینی ہے ۔
جب کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کے علاوہ مزید 3 فاسٹ بولرز کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہو گا۔
