پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں آج دھند کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آج کے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کر دی جس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کیخلاف 90 ہزار افراد نے جان کی قربانی دی، نگران وزیر اعظم

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 11، اسکردو منفی 08، سری نگر منفی 05، استور، کالام منفی 04، گوپس، گلگت منفی 03، قلات اور کوئٹہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں