ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
اسلام آباد کے پرائیویٹ سکولز اور کالجز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 7 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1276 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1271 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
عالمی ادارہ صحت کا پاکستانی کھانسی کے شربت سے متعلق ایک اور الرٹ
اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1190 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.28 فیصد زیادہ ہے۔
پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1187 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز ، کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان سے معذرت
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1250، راولپنڈی 1223، گجرانوالہ 1280، سیالکوٹ 1280، لاہور 1370، فیصل آباد 1285، سرگودھا 1280، ملتان 1290، بہاولپور 1333، پشاور 1234 اور بنوں میں 1210 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1157، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1210 اور خضدار میں 1170 روپے ریکارڈ کی گئی۔