ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانے کا ریکارڈ قائم


اوٹاوا: کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سائیکل سوار رابرٹ مرے نے ساڑھے 5 گھنٹے تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائیکل سوار رابرٹ مرے نے 5 گھنٹے 37 منٹ میں 130 کلو میٹر کے فاصلے تک ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلائی اور گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

رابرٹ مرے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ بنانے کی کوشش سے قبل انہوں نے سائیکل کا ہینڈل استعمال کیے بغیر سائیکل چلانے کی خوب مشق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملہ

انہوں نے کہا کہ ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانا ان کے لیے زیادہ آرام دہ ہے اور اس دوران وہ ٹیکسٹ بھی کر سکتے ہیں جبکہ گانا بھی بدل سکتے ہیں۔ بستے سے چیزیں بھی نکال سکتے ہیں۔

رابرٹ مرے کی یہ کوشش الزائمرز سوسائٹی کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں