اقرار الحسن نے اینکر عروسہ خان سے شادی کر لی


معروف ٹی وی ہوسٹ اقرار الحسن نے اینکر عروسہ خان سے شادی کر لی ہے۔

اینکر عروسہ خان نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کی جس انہیں مداحوں کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا غیرشادی شدہ تو انہوں نے جواب دیا کہ شادی شدہ،ایک اور فین نے عروسہ سے کہا کہ پلیز ہمارے اقرار بھائی کا خیال رکھیے گا تو انہوں نے جواب دیا انشا اللہ۔

جبکہ اس سوال پر کہ اقرار یا پہلاج میں سے کون عروسہ نے کہا دونوں۔

یاد رہے کہ ٹی وی شو کے میزبان اقرا الحسن کی پہلی اہلیہ قرت العین اقرار بھی نیوز اینکر رہ چکی ہیں جبکہ ان کی دوسری اہلیہ فرح اقرار بھی ٹی وی ہوسٹ ہیں۔


متعلقہ خبریں