آمدنی میں کمی اور مسابقت ، کینیڈین ریڈیو کا 600 ملازمین فارغ کرنیکا اعلان


کینیڈین ریڈیو نے اشتہارات کی آمدنی میں کمی اور ڈیجیٹل نیوز آئوٹ لیٹس سے مسابقت کے باعث درپیش مالی چیلنجوں کے پیش نظر ایک سال میں 10 فیصد ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ( سی بی سی ) کی صدر اور سی ای او کیتھرین ٹیٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ ملکی میڈیا انڈسٹری کو درپیش مشکلات سے ان کا ادارہ بھی محفوظ نہیں ،ہم نے کئی سال تک ان مشکلات کا مقابلہ کیا تاہم اب ملازمین کی تعداد میں کمی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

سرکاری ٹی وی،ریڈیو ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے بورڈ قائم

کیتھرین ٹیٹ نے کہا کہ منصوبے کے مطابق ایک سال میں 600 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا،تاہم پہلا مرحلہ جلد انجام پذیر ہونیکا امکان ہے ،انگریزی زبان کے نیٹ ورک میں 250 ،فرانسیسی زبان میں 250 اور تکنیکی و دیگر معاون عملے میں سے بھی 100 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ ملازمین کم کرنے سے سی بی سی کو 125 ملین کینیڈین ڈالر (92.3 ملین امریکی ڈالر) کی بچت ہو گی۔


متعلقہ خبریں