زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں جیت، بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

indian cricket team

بھارتی کرکٹ ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر T20 میں سب سے زیادہ جیت کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے پاس تھا لیکن ہوم سیریز میں تین میچ جیتنے کے بعد بھارت  213 میچز میں 136 جیت کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان 226 میچز میں 135 جیت کے ساتھ دوسرے اور نیوزی لینڈ  102 جیت کیساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

پاک بھارت کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتانوں کی کارکردگی پر ایک نظر

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہوم گرائونڈ پر 12 سیریز کے ناقابل شکست ریکارڈ کو برقرار رکھا ہے، اس کی آخری سیریز شکست فروری 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں