سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے یکم جنوری سے کھلیں گے۔
متحدہ عرب امارات: 2024 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ سمیت دیگر تعطیلات کا اعلان
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کا اطلاق سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔
اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ محکمے کی سالانہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جارہی ہیں۔