پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے فاسٹ باولر نسیم شاہ اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔
فروری سے شروع ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے۔ تمام فرنچائز کے شائقین قومی ٹیم کے بڑے ناموں کو اپنی ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے سے اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر کے سابقہ کھلاڑی نسیم شاہ آئندہ پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کھیلیں گے۔ نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پی ایس ایل 9 نہ کھیلنے کا فیصلہ کرچکے ہیں جبکہ ان کی پشاور زلمی سے بھی ڈیل مکمل نہیں ہوسکی تھی۔
پی ایس ایل9 جنوبی افریقہ کے راسی وان نے سائن اپ کر لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ فرنچائز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے نسیم شاہ کے بدلے ٹریڈ کیلئے رابطے جاری ہیں اور جلد اس حوالے سے آفیشل اعلان بھی کردیا جائے گا۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ کوئٹہ گلیڈیئٹر نسیم شاہ کے بدلے اسلام آباد یونائیٹڈ سے کسی بھی کھلاڑی کیلئے ٹریڈ کا کہہ سکتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق فرنچائز فہیم اشرف، شاداب خان اور اعظم خان کو ٹریڈ نہیں کرے گا۔