نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات

نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) الیکشنز کے حوالے سے سینٸر قانون دان شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری کے بعد شاہ خاور کو پی سی بی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کردیا گیا ہے۔ وزرات بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پی سی بی نے مکی آرتھر سمیت دیگر غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو چُھٹی پر بھیج دیا

نوٹیفیکیشن کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر کی تین ماہ کی مدت کیلئے تعیناتی کی گئی ہے۔ ایڈووکیٹ شاہ خاور پی سی بی کا بورڈ آف گورنرز مکمل ہونے پر الیکشن کرواٸیں گے اور انتخابی عمل کو شفاف بنائیں گے۔

نوٹیفیکشن میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ  چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیلئے چار فروری 2024 تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں