میں نواز شریف اور ن لیگ کےہر کارکن کو محب وطن کہتا ہوں ، علی محمد خان


پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ میں نواز شریف اور ن لیگ کےہر کارکن کو محب وطن کہتا ہوں۔ 

ہم نیوز کے پروگرام ”اپ فرنٹ ود موناعالم” میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ  جنہوں نے غلط کیا ہے ٹرائل ان کا ہونا چاہیے، ہم محب وطن لوگ ہیں، ہم چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف ہو۔ ہمیں بیرونی خطرات کا سامنا ہے ، ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ، وقت ہے کہ ہم غلطیوں سے سیکھیں۔

عام انتخابات، ن لیگ پنجاب میں 120 سے 125سیٹیں جیتے گی، راناثنااللہ

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والا جتھہ آج کل کہاں ہے ، جس نے کوئی غلط کام کیا ہے اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے ، جس نے غلط کیا انہیں ایک پراسس سے سزا ملنی چاہیے ۔

یہ ریاست اور یہ ادارے ہمارے ہیں، ہمارے ایک دوسرے کیساتھ سیاسی اختلاف ہیں اور رہیں گے۔

2024کے عام انتخابات،مرکز میں حکومت کون بنائے گا؟ جنوبی پنجاب کا فیصلہ کن کردار
علی محمد خان  کا مزید کہنا تھا کہ میں آج برملا یہ کہتا ہوں کہ نواز شریف اور ن لیگ کےبھی ہر کارکن کو محب وطن سمجھتا ہوں، لیکن کیا یہ دل بڑا کر کے ہمیں بھی یہ کہہ سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں