اسرائیلی بربریت کیخلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع


کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی فوجداری عدالت میں ریفرل دائر کر دیا۔

جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے جہاں ہزاروں فلسطینی شہید جبکہ اسپتال اور عوامی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور یقین ہے کہ عالمی فوجداری عدالت اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالرز کا نقصان

اس سے قبل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنا سفارتی عملہ واپس طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کی شہادتوں پر تشویش ہے۔

جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی رویہ اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔


متعلقہ خبریں