وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور نیسما اینڈ پارٹنرز کے درمیان سعودی عرب خاص طور پر نیسما کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے لئے ہنر مند پاکستانی لیبر کی برآمد کے معاہدے پر دستخط کئے۔
موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی کے امکانات
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی نے نیسما اینڈ پارٹنرز کے صدر اور سی ای او سمر عصام عبدالصمد سے ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں ملاقات کی۔
افرادی قوت کی برآمد کے لئے یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اہم تعاون کی نشاندہی کرتا ہے جس سے سعودی عرب کے انفراسٹرکچر اور ترقیاتی اہداف میں حصہ ڈالنے کے لئے خاطر خواہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کی راہ ہموار ہوگی۔
ای سی سی نے 262ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ملتوی کر دیا
نیسما اینڈ پارٹنرز، سعودی عرب میں ایک سرکردہ تعمیراتی کمپنی کے طور پر مملکت کے اندر متعدد میگا پراجیکٹس کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے پاکستان سے سعودی عرب کو افرادی قوت برآمد کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے۔
یہ معاہدہ پاکستانی کارکنوں کو اپنی مہارت کا مظاہرہ کرنے اور بنیادی ڈھانچے کے ان اہم منصوبوں کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع فراہم کرے گا۔
ہفتہ وار مہنگائی میں 9.95 فیصد اضافہ
ملاقات کے دوران جواد سہراب ملک نے پاکستانی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرنے کے لئے سمر عصام عبدالصمد اور نیسما اینڈ پارٹنرز کے لئے ان کے غیر متزلزل عزم پر دلی تعریف کی اور شکریہ بھی ادا کیا۔
انہوں نے پاکستانی کارکنوں کی اپنی لگن کے لئے غیر معمولی ساکھ کو بھی اجاگر کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کے جوائنٹ سیکرٹری اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے بھی شرکت کی۔