پنجاب حکومت کا اسموگ کے باعث ورک فرام ہوم اور اسکولوں کو آن لائن کرنے پر غور

پنجاب میں اسموگ کا راج، حکومت کی سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

نگران وزیرِ ٹرانسپورٹ پنجاب نے اسموگ کی وجہ سے اداروں میں بدھ کو ورک فرام ہوم اور اسکولوں کو آن لائن کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ایک بیان میں نگران وزیرِ ابراہیم حسن مراد نے بتایا ہے کہ پچھلے دنوں کیے گئے اقدامات کی وجہ سے اسموگ کی صورتِ حال میں بہتری آئی تھی۔ آئندہ اجلاس میں اسموگ کی وجہ سے اداروں میں بدھ کو ورک فرام ہوم اور اسکولوں کو آن لائن کرنے پر بھی غور ہو گا۔

پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ، لاہور ہائیکورٹ کی عملے کو سائیکل استعمال کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس ہفتے  ایک سے 2 دن ورک فرام ہوم اور اسکولوں کو آن لائن کرنے پر غور ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنے والی آلودگی بھی لاہور اور دیگر شہروں کو متاثر کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں