روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں دو عالمی ریکارڈز توڑ دیے

rohat sharma

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں دو عالمی ریکارڈز توڑ دیے۔

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو کتنی رقم ملےگی؟تفصیلات سامنے آگئیں
تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے نیدر لینڈ کیخلاف 61 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 2 چھکےشامل ہیں ۔ کولن ایکرمین کی گیند پر میچ کے پہلے چھکے کے ساتھ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کے میں سب سے زیادہ چھکے لگا کر تاریخ رقم کی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقا کےسابق لیجنڈ ری بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں سب سے زیادہ 58 چھکے لگا رکھے تھے۔

انگلینڈ نے2025 کی چیمپئنزٹرافی کیلئےکوالیفائی کرلیا

بھارتی کپتان کے رواں سال چھکوں کی تعداد 60 ہو چکی ہے ، کرس گیل 2019میں 56 چھکوں کے ساتھ تیسرے اور 2020 میں شاہد آفریدی 48 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ روہت شرما نے کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں بطور کپتان سب زیادہ 22 چھکے لگانے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ بنادیا

اسے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے سابق کپتان ایون مورگن کے پاس تھا جہنوں نے 2019 ورلڈکپ کے ایونٹ میں 22 چھکے لگائے تھے۔


متعلقہ خبریں