شکست پر مایوسی ہوئی،وطن واپس جا کر غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

Babar Azam

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کی ، تینوں شعبوں میں غلطیاں ہوئیں ۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

ہم نے 30سے 40رن زیادہ دئیے ، جنوبی افریقا کیخلاف میچ قریب جا کر ہارے ، وطن واپس جا کر اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں اسپینرز کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی،اگر اسپنر وکٹیں نہ لیں تو مشکل ہوتی ہے ، مستقبل میں ٹیم کے ساتھ اپنا تجربہ شیئرکرتا رہوں گا ۔


متعلقہ خبریں