صدر کی طرف سے مواقع فراہم نہ کرنے کی شکایت افسوسناک ہے، نگران وزیر اطلاعات

عدالتی فیصلے عوام کی ملکیت ہیں، عدلیہ کیخلاف گھٹیا مہم چلائی گئی، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی طرف سے برابر مواقع فراہم نہ کرنے کی شکایت بہت افسوسناک ہے۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی خواہش ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی وفاق کی علامت کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں اور ایسا تاثر نہ دیں کہ لوگ انہیں ایک جماعت کے ترجمان کے طور پر دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کے قریب جا رہے ہیں اور صدر مملکت کے بیانات ان کے آئینی کردار سے متصادم نظر آ رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن انتہائی تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ انتخابات کی جانب گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی کی مذمت کی تھی،قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیے، صدر عارف علوی

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے جبکہ سیاسی جماعتوں کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔صدر مملکت کی طرف سے برابر مواقع فراہم نہ کرنے کی شکایت بہت افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والے لوگ ہی پچ اکھاڑ کر اور وکٹیں لے کر میدان سے بھاگے تھے۔ صدر صاحب الیکشن کمیشن کے آئینی ادارے کو اپنا کام کرنے دیں گے۔


متعلقہ خبریں