ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

بارش

موسم کا حال بتانے والوں نے ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے مغربی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔

یہ سلسلہ جمعہ کی دوپہر تک شمالی علاقوں میں موجود رہے گا، اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

سندھ بھر میں آئندہ3 روز تیز دھوپ رہےگی اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے آج اور کل شہر میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ جمعہ کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دن کے بیشتر حصے میں شمال مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی اور شام میں جنوب مغرب اور مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں