چاول ،چینی اور گھی کی قیمت میں اضافہ

گھی اور کوکنگ آئل

اوپن مارکیٹ اورہول سیل میں چاول ،چینی،درجہ سوم کےگھی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ میں ایکس مل 50 کلو چینی کا تھیلا 200 روپے بڑھ کر 6950 روپے کا ہوگیا،ہول سیل میں چینی 139 اور پرچون میں 150 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

درجہ سوم گھی 16 کلوگرام پیک 500 روپے مہنگا ہوگیا۔ اس کے علاوہ درجہ سوم فی کلوگرام گھی آئل 340 سے 370 روپے کا ہوگیا، جبکہ پرانا چاول 30 روپے بڑھ کر 380 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔


متعلقہ خبریں