اسلام آباد ، 4 غیر ملکی خواتین اور 3 بچے بازیاب ، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

fia

ایف آئی اے نے 4 غیر ملکی خواتین اور 3 بچوں کو اسلام آباد سے بازیاب کرا لیا۔

خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر آذربائیجان سے لایا گیا۔ ملزمان متاثرہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے میں ملوث پائے گئے۔ متاثرہ خواتین وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھیں جس کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی ٹیم نے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں واقع فلیٹس پر چھاپہ مار کر بازیاب کرا لیا۔ خواتین سے پاسپورٹس بھی برآمد کر لیے گئے۔

ڈیرہ بگٹی سے اغوا ہونے والے 6 فٹبالر میں سے 4 بازیاب

ایف آئی اے نے 3 انسانی اسمگلروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں