جب ہم کھیلنے آئے تو پر اعتماد تھے، بابر اعظم

babar azam

آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کر لی، ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کو21رن سے شکست دے دی جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 126رن کی شانداراننگزکھیلی ہے ، انہوں نے 11چھکے ،8چوکے لگائے ہیں، جبکہ بابر اعظم نے 6 چوکے اور 2 چھکے لگا کر 66 رنز بنائے ہیں ۔

نیوزی لینڈ سے تاریخی فتح کےبعد قومی ٹیم کے کپتان  بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جب ہم کھیلنے آئے تو پراعتماد تھے، ڈریسنگ روم میں کہا تھا کہ ہمیں بڑی پارٹنر شپ کرنی ہے۔

نیوزی لینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان پانچویں نمبر پر آ گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ باونڈریز چھوٹی ہیں، یہ بات ذہن میں رکھ کر اچھےکھیلے، ہم نے اپنا100 فیصد دینے کی کوشش کی۔

ہمیں ایک اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی، فخر زمان کے ساتھ اچھی شراکت بنائی، فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی ہے۔

کپتان بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان نے چھوٹی باونڈری کا اچھا فائدہ اٹھایا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح، فخر زمان مین آف دی میچ قرار

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بنگلہ دیش کیخلاف فتح کے بعد کہا تھا کہ میچ جیت کر خوشی ہوئی ہے،ورلڈکپ میں بڑا سرپرائز دیں گے۔

 

 


متعلقہ خبریں