نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح، فخر زمان مین آف دی میچ قرار

fakhar zaman

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اوپنر فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دے دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہر گیم ہمارے لیے ڈو اور ڈائی والی ہے، پلان کے مطابق بیٹنگ کی، آج میرا لکی دن تھا۔

خیال رہے کہ فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔

فخر کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں