نگران حکومت کا پیٹرولیم کے اسٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ


نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کے اسٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نگران حکومت نے مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث پیٹرولیم کے اسٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔

پیٹرولیم کمپنیوں کو21دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے، حکومت چاہتی ہے اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم ازکم تین ماہ کی مدت کیلئے ہونے چاہئیں تاہم حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 410پوائنٹس کا اضافہ

ذرائع کے مطابق حکومت نے اسٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا۔

نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور سٹوریج کا تعین کیا جائے گا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے سٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔


متعلقہ خبریں