آزاد کشمیر میں انوکھی اور منفرد شادی ، ایک ہی دن 6 سگے بھائی 6 دلہنیں لے کر آ گئے۔
آزاد کشمیر کوٹلی کے علاقے سمروڑ میں استاد محمد شفیع نے اپنے 6 بیٹوں کی ایک ہی دن شادی کرکے نئی مثال قائم کر دی۔ تمام بھائیوں کی ارینج میرج اور اپنے ہی خاندان میں ہوئی۔
دلہا اور دلہن کی شادی تقریب میں پش اپس لگانے کی ویڈیو وائرل
اس شادی میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کئی ہزار افراد نے شرکت کی ، اس منفرد شادی کی پورےعلاقے میں دھوم مچ گئی۔ استاد محمد محمد شفیع نے بارات لانے کے موقع پر کہا کہ میرے 6 بیٹے ہیں اور سب کی شادی ایک ساتھ اس لئے کی کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے اور سب کی الگ الگ شادی کرنا مشکل ہے۔