ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، فخر زمان

Fakhar Zaman

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخرزمان نےکہا ہے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، یہاں بالرز کو ایکوریٹ بالنگ کرنا ہوتی ہے، بھارت کی وکٹ بیٹر کیلئے آسان ہے۔

میچز کے روز ہماری ٹیم غلطیاں زیادہ کررہی ہے، فخر زمان

انہوں نے کہا کہ میری انجری زیادہ خطرناک نہیں تھی، انجری میں بھی کھیل سکتا تھا لیکن اچھا بھی ہے کہ تھوڑا آرام کرلیا۔

پاک بھارت میچ کا اثر بھی پڑتا ہے اور کارگردگی پر فرق بھی، جنوبی افریقا کے خلاف کم بیک کیا، اسی میچ سے ٹیم کا کمبی نیشن بنا۔

ورلڈکپ، فخر زمان کا تیسرابڑا چھکا، زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں