اسرائیل کو جنگ مہنگی پڑ گئی ، تین ہفتوں میں 17 ارب ڈالر کا نقصان

FILE PHOTO: The Bank of Israel building is seen in Jerusalem June 16, 2020. REUTERS/Ronen Zvulun


اسرائیل کی معیشت پر جنگ کے برے اثرات پڑنے لگے ، تین ہفتوں کے دوران اسرائیل کا جنگی نقصان 17 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

حماس کے حملے کے بعد جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے تمام شعبے بشمول تعمیرات، ٹیکنالوجی، زراعت اور ٹیکسٹائل مزدوروں کی قلت سے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں زیر تعمیر پراجیکٹس میں سے تقریباً 80 فیصد منجمد ہو چکے ہیں۔

حماس کے حملے ، اسرائیل کا 30 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں رواں سال کے آخر تک خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد تک پہنچ جائے گا، غزہ جنگ سے پہلے خسارہ جی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک متوقع تھا۔

اسرائیلی ماہرین کے مطابق خسارے ختم کرنے کیلئے درکار رقم سال کے آخری 2 ماہ میں 12.5 ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے، یہ اندازے بینک آف اسرائیل اور وزارت خزانہ کے غیرسرکاری تخمینوں سے زیادہ ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے۔

 


متعلقہ خبریں