سرکاری اور نجی شعبے کے کاروباری اداروں کو آر ایم بی کے استعمال کی پوری اجازت ہے، گورنر سٹیٹ بینک

اصولی فیصلہ

جناح کنونشن سینٹر میں آئی سی بی سی بینک کے زیر اہتمام ’’سرحد پار سیٹلمنٹ میں آر ایم بی کے استعمال کی ترویج‘‘ کے موضوع پر تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نےکہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات کی اہمیت کے پیش نظر سٹیٹ بینک نے ضروری ضوابطی فریم ورک قائم کردیا ہے جو تجارت اور سرمایہ کاری کے لین دین میں آر ایم بی کے استعمال میں سہولت فراہم کرتا ہے، جیسے ایل سی کھولنا اور آر ایم بی میں فنانسنگ سہولتیں حاصل کرنا۔

گیس پائپ لائن منصوبہ ،روس کا پاکستان کیساتھ بات کرنے سے انکار

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ضوابط کے لحاظ سے آر ایم بی کا دیگر بین الاقوامی کرنسیوں جیسے امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں سرکاری اور نجی شعبے کے کاروباری اداروں دونوں کو دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کارانہ سرگرمیوں کے لیے آر ایم بی کے استعمال کی پوری اجازت ہے۔

آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر میں 48پیسے اضافہ

چین کے ساتھ تجارت میں آر ایم بی کے استعمال کو فروغ دینے کی مرکزی بینک کی کوششوں کے نتیجے میں چین سے آر ایم بی میں پاکستانی درآمدات جو مالی سال 18ء میں تقریباً 2 فیصد تھیں ،مالی سال 22ء میں بڑھ کر لگ بھگ 18 فیصد ہوگئیں۔

جمیل احمد نے مقامی آر ایم بی کلیئرنگ سسٹم اور تجارت کو آر ایم بی میں انجام دینے کے فوائد کا بھی ذکر کیا جن میں اس میں صَرف ہونے والا کم وقت ،مقامی بینکاری نظام کے لیے لاگت میں کمی، مقامی بینکاری نظام کے لیے آر ایم بی تصفیے تک آسان رسائی، دوطرفہ تجارتی لین دین کی قیمتوں میں بہتری اور ان کی مسابقت کا بہتر ہونا اور پاکستانی کاروبار کے لیے نئی منڈیوں کا کھلنا شامل ہیں۔

بطور ٹیم ہمیں اس ہار کی ذمہ داری لینا ہوگی، مکی آرتھر

گورنر سٹیٹ بینک نے اس بات پر زور دیا کہ آر ایم بی میں لین دین کے لیے بینک صارفین کو چین میں ضوابطی فریم ورک سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرکے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کاروباری ادارے چینی منڈی کے بارے میں اپنی سوجھ بوجھ بڑھائیں گے اور زیادہ مسابقتی نرخوں پر آر ایم بی میں تجارت کرنے کے فوائد کا جائزہ لیں گے۔


متعلقہ خبریں