ورلڈ کپ :آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

pak team

ورلڈ کپ آسٹریلیا کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی


ورلڈ کپ کے 24 ویں میچ میں نیدر لینڈ کیخلاف آسٹریلیا کی فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کیلئے سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈچ ٹیم کیخلاف 309 رنز کی ریکارڈ فتح نے کینگروز کے نیٹ رن ریٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اب اپنے بقیہ تمام میچز میں صرف فتح ہی کافی نہیں ہو گی، پاکستانی ٹیم کو اگلے تمام میچز میں فتح کے ساتھ ساتھ اپنا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہو گا۔

نیدر لینڈ کیخلاف بڑے مارجن کی فتح کے بعد آسٹریلیا کا نیٹ رن ریٹ 1 عشاریہ 1 ہو گیا ہے، جبکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0 عشاریہ 40 ہے۔

مائیکل وان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کردی

5میچز میں سے 3 فتوحات کے بعد آسٹریلیا کے پوائنٹس 6 ہو گئے جبکہ پاکستان5 میچز میں سے صرف 2 فتوحات کی وجہ سے اب تک صرف 4 پوائنٹس حاصل کر سکا ہے۔


متعلقہ خبریں