ڈالر مزید 38 پیسےمہنگا ، قیمت 279.50 روپے ہو گئی

state bank زرمبادلہ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر38 پیسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے ،50 پیسے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 136 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 50 ہزار 934 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں